فلموں میں تجربہ کرنا اچھا لگتا ہے، پرینیتی چوپڑا

Published on September 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,114)      No Comments

666666ممبئی(یو این پی )بالی ووڈ فلم عشق زادے سے کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والی ادکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ انہیں اپنی فلموں میں تجربہ کرنا اچھا لگتا ہے۔پرینیتی چوپڑہ اپنی ہر فلم میں مداحوں کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ وہ اس فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گی لیکن اب تک وہ یہ کام کامیابی سے ادا کرنے میں کامیاب رہی ہیں فلم عشق زادے، لیڈیز ورسز رکی بہل، اور ہسی تو پھنسی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ پچیس سالہ ادکارہ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہر فلم میں الگ کردار میں نظر آنے پر عوام ان سے بور نہیں ہے جو میرے لیے بہت اچھی بات ہے اور اداکاروں ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپے مداحوں کو خوش رکھیں یہی ان کی اصل کامیابی ہوتی ہے۔یواین پی کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم دعوت عشق اسی ماہ میں ریلیز ہوگی جس میں اداکارہ حیدرآبادی کلچر میں نظر آئیں گی اس سے قبل اپنی چاروں فلم میں مختلف کردار کو عوام نے بے حد سراہا ہے انہیں امید ہے کہ یہ فلم بھی مداحوں کو پسند آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme