حالیہ سیلابی صورتحال جھنگ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بدترین قدرتی آفت کا شکار

Published on September 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

unnamed
جھنگ( شفقت سیال)حالیہ سیلابی صورتحال جھنگ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بدترین قدرتی آفت کا شکار ہوا تاہم ضلعی حکومت کی پیشگی اور بروقت اطلاعات کے باعث ضلع بھر میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی ،توجہ اور سیلابی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں میں تیزی لائی گئی جبکہ متاثرین کو فوری کھانا اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے اور یہ سلسلہ سیلابی پانی کے اخراج کے بعدتک جاری رکھا جائیگا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر جھنگ میں فلڈ ریلیف ایمر جنسی کا نفاذ کیا گیا ہے لہٰذا ہر سیلاب متاثرہ فرد تک نہ صرف پہنچا جائیگا بلکہ خوراک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل ،کمشنر فیصل آباد نسیم نواز اور دیگر اعلیٰ حکام نہ صرف ریسکیو آپریشن بلکہ ریلیف کاروائیوں کی بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خشک خوراک کے ہزاروں پیکٹ ،پانی کی بوتلیں ،سینکڑوں کی تعداد میں پکی پکائی کھانے کی دیگیں ہر متاثرہ علاقہ اور ریلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کو پہنچایا جا رہا ہے۔ڈی سی او نے بتایا کہ جھنگ علی آباد بھکر روڈ کے قریب ضلعی حکومت نے فیصل �آ باد انتظامیہ کے تعاون سے خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں ٹینکروں کے ذریعے پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹراور ریسکیو 1122کے جوان بھرپور جذبہ کے تحت ریسکیوآپریشن سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سنگین سیلابی صورتحال پر براہ راست توجہ دے رہے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نہ صرف متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کررہے ہیں بلکہ متاثرین کو خوراک کے پیکٹ بھی فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جھنگ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خوراک کے پیکٹوں کی تیاری جبکہ ڈی سی او کمپلیکس میں قائم ریلیف مانیٹرنگ سنٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلیف کے کام میں منتخب عوامی نمائندگان ،سماجی سخصیات ،مخیر حضرات اور رضاکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ریلیف کے کام زیادہ بہتر طریقے سے سرانجام پا سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog