پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام37ویں نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ 2014کی افتتاحی تقریب

Published on September 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

jjjjj
ٹیکسلا(یو این پی)پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام37ویں نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ 2014کی افتتاحی تقریب پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ تھے۔ افتتاحی میچ پی او ایف اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پی او ایف نے افغانستان کو 54-25پوائنٹس کی واضح برتری سے شکست دے دی۔ افتتاحی میچ کے علاوہ 3مزید لیگ میچ کھیلے گئے جس میں پنجاب نے بلوچستان کو 36-16پوائنٹس سے ہرایا۔ خیبر پختونخواہ نے سندھ کو 34-18سے شکست دی اور پنجاب نے خیبر پختونخواہ کو 54-25سے ہرایا۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ کی پی او ایف سپورٹس کمپلیکس آمد پر محمد افضل صدر پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ اور کرنل (ر) انعام اللہ خان نائب صدر پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ نے استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ اس چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی ، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پولیس، واپڈا، پی او ایف، سوئی نادرن گیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور سند ھ کے علاوہ ایران اور افغانستان کی کبڈی ٹیمیں خصوصی طور پر شرکت کر رہی ہیں۔کرنل (ر) انعام اللہ خان نائب صدر پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سوفٹ امیج کو بہتر بنانے کے لیے اس نیشنل چیمپیئن شپ میں ایران اور افغانستان کی کبڈی کی ٹیموں کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی اور ہمیں خوشی ہے کہ ان ممالک نے ہماری دعوت کو قبول کرتے ہوئے اپنی کبڈی کی ٹیموں کو اس چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا۔ ان ٹیموں کی شرکت سے بیرونی دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں سپورٹس کے لیے ماحول سازگار ہے۔ افتتاحی میچ کے موقع پر محمد سرور سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن، پی او ایف کے آفیسرز، سٹاف اور ملازمین کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی جو کبڈی جیسے روایتی کھیل سے نہ صرف محظوظ ہو تے رہے بلکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ یاد رہے کہ یہ چیمپیئن شپ 15ستمبر 2014تک جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme