نیدرلینڈز (یو این پی )نیدرلینڈز میں سر خ با لو ں والے افرادکے عالمی دن کے موقع پرنواں سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں 70ممالک سے 5ہزارسے زائد سْرخ بالوں والوں نے شرکت کی۔ریڈ ہیئر ڈے منانے کا مقصد سرخ بالو ں والے افراد سے ہونے والے امتیا زی اور تضحیک آمیز سلو ک کاخاتمہ کر نا ہے۔ نیدرلینڈزمیں 2005 سے ہر سا ل با قاعدگی سے منا ئے جانے والے اس عالمی دن کے موقع پر فیشن شو، ورک شاپس اور موسیقی کا بھی اہتما م کیاجا تاہے۔ تین روزہ ریڈ ہیئر ڈے فیسٹیول کے رواں سال کے اجتماع میں70ممالک سے5ہزار سے زائد سرخ بالوں والے مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔