چیمپئنز لیگ؛ لاہور لائنز آج ممبئی انڈینز پر جھپٹنے کیلیے بے تاب

Published on September 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

99
نئی دہلی (یو این پی)لاہور لائنز کی ٹیم پہلے میچ میں ممبئی انڈینز پر جھپٹنے کیلیے بے تاب ہے، قبل ازیں افتتاحی میچ دوپہر ساڑھے تین بجے کیوی سائیڈ ناردرن ڈسٹرکٹس اور سری لنکن ٹیم سدرن ایکسپریس کے درمیان کھیلا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں شامل چاروں ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر تین، تین میچز میں مدمقابل ہوں گی، 2 ٹاپ سائیڈز مین راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرنے کی اہل بنیں گی، 4 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 29 میچز ہوں گے۔پاکستان سے کسی ٹیم کو تیسری مرتبہ ایونٹ میں مدعو کیاگیا ہے، گذشتہ برس فیصل آباد وولفز اور اس سے قبل 2012 میں سیالکوٹ اسٹالینز نے قسمت آزمائی لیکن دونوں ٹیمیں ابتدائی مرحلے تک محدود رہی تھیں، لائنز کی قیادت سابق پاکستانی ٹی 20 قائد محمد حفیظ کے سپرد ہے، وہ مین راؤنڈ میں جگہ بنانے کیلیے خاصے پُراعتماد ہیں۔انھیں انٹرنیشنل کرکٹرز احمد شہزاد اور عمراکمل جیسے اسٹارزکا ساتھ بھی حاصل ہے، روہت شرما کے انجرڈ ہونے کے بعد ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ بھارتی فرنچائز ممبئی انڈینز کی قیادت سنبھالیں گے، ٹیم کو کوالیفائر میں ٹاپ فیورٹ کی حیثیت حاصل ہے۔، کوالیفائنگ گروپ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان کی قومی ٹی 20 چیمپئن لاہور لائنز، ممبئی انڈینز، نیوزی لینڈ کی نادرن ڈسٹرکٹ اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس شامل ہے، اس سٹیج میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی اور ان میں سے ایک ٹیم مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرے گی، ایونٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ نادرن ڈسٹرکٹ اور سدرن ایکسپریس کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں لاہور لائنز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 14 ستمبر کو پہلے میچ میں لاہور لائنز اور نادرن ڈسٹرکٹ کے مابین میچ ہو گا جبکہ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور سدرن ایکسپریس کے مابین کھیلا جائے گا۔ 16 ستمبر کو پہلے میچ میں لاہور لائنز اور سدرن ایکسپریس کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور نادرن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes