آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت چندمقامات پر بارش کا امکان

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,134)      No Comments

013
لاہور۔۔۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز تیز ہواؤ ں کے ساتھ موسلا دہار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور نالہ بھڑ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر 32ملی میٹر بارش جبکہ لاہور سٹی میں 12ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق15 اور 16ستمبر کے دوران دریائے سندھ میں گدو کے مقام پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ06سے07لاکھ کیوسک گزرنے کا خدشہ ہے جبکہ سکھر کے مقام پر16 اور 17ستمبر کے دوران اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ06 سے07لاکھ کیوسک گزرنے کی توقع ہے۔اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور، جیکب آباد، گھوٹکی، شکار پور اور سکھر کے اضلاع کاسیلابی پانی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آبادمیں زیروپوائنٹ46 ، گولڑہ ، بوکرہ 45 ،،سیدپور20ملی میٹر جبکہ راولپنڈی شمس آباد46 ، چکلالہ 27 ، منڈی بہاؤالدین 37 ،سرگودھا 35 ،گڑھی دوپٹہ 30 ، منگلہ 25 ، سیا لکوٹ ائیر پورٹ 16 ، کینٹ 09 ،مظفر آباد،کوٹلی ،چکوال 15 ،جہلم 14 جوہر آباد10، گجرات09 ، راولاکوٹ 08 ، مری 05 ، گوجرانوالہ 02بالاکوٹ ، کاکول میں 01 ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو41ڈگری سینٹی گریڈجبکہ سکھر، سبی ،دالبندین اوررحیم یار خان میں40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژنز میں چندمقامات پر کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔علاوہ ازیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes