ہاررون آباد ،تھانہ صدر کی حدود سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی تھیلہ بند لاش کا تاحال علم نہ ہو سکا

Published on April 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,003)      No Comments

NewUNN
ہارون آباد(یواین این پاکستان)تھانہ صدر کی حدود سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی تھیلہ بند لاش کا تاحال علم نہ ہو سکا ،تھانہ صدر کی کارکردگی زیر و،عوامی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کے نواحی گاؤں54فور آرکے زرعی رقبہ سے مورخہ 24فروری 2014کو ایک بوری بندلاش ملی تھی جس کی اطلاع پولیس تھانہ صدر کو دی اور پولیس تھانہ صدر نے لاش کو قبضہ میں لینے کے بعد ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد امانتا سپرد خاک کر دیا گیا تھا تاحال اس کے بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی لاش ملنے کے کچھ روز بعد تھانہ صدر پولیس نے تمام قحبہ خانہ چلانے والوں کو تھانہ میں پابند کیا اور ان کو حوالات میں بند کر دیا اوران کے ساتھ آئی خواتین کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا جبکہ حوالات میں بند کیے جانے والے 15سے 20افراد کو فی کس 10ہزار روپے رشوت لے کریکے بعد دیگرے چھوڑ دیا گیا اور ان کو یہ تنبیہ کی کہ آپ ہمارے ساتھ اس کیس میں معاونت کریں تفتیش کے دوران ایک قحبہ خانہ چلانے والے کو منچن آباد سے گرفتار کر کے بھی لایا گیا اور کافی دن حوالات میں بند رکھا گیااور پھر ا س کو مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا ۔عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ صدر پولیس کی اس کارکردگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب اس کیس کے تفتیشی افسر محمود احمد کاہلوں کا کہنا ہے کہ فی الحال اس کیس کی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور نورا نامی شخص جس کو منچن آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اس کو اپنے افسروں کے کہنے پر ہی چھوڑا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog