جمبر:یونین کونسل جمبرخورد سے پانچ امیدواروں نے چئیرمین کے لیے کاغذات جمع کرادیے

Published on November 13, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

\"2\"
جمبر(نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن میں نامی نیشن فارم جمع ہونے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جمبر یونین کونسل سے چئیرمین کے لیے امیدواروں کے کاغذات جمع کرادیے۔ راناحیات گروپ کی طرف سے خانزادہ برادری کی طرف سے ذوالقرنین خانزادہ نے چئیرمین کے لیے کاغذات جمع کرائے۔ جبکہ راناحیات کے ہی گروپ سے آزاد امیدوار کے طور رانا افضل نے بھی نامزدگی فارم جمع کرادیے۔ سردار گروپ کی طرف سے ریاض خانزادہ (کھوریا)نے ،ایس پی گروپ کی طرف سے سابقہ ناظم راؤمجیب الرحمٰن اور پی ٹی آئی کی طرف سے رانا صداقت نے بھی کاغذات جمع کرادیے۔ پانچ امیدواروں کے آمنے سامنے آنے سے حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ رانا حیات گروپ کی طرف سے دو امیدواروں کے آمنے سامنے آنے کی وجہ سے ن لیگ کے ووٹر پریشان نظرآنے لگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog