نواز شریف استعفیٰ دیں یا نہ دیں، لیکن “فارغ” ضرور ہوجائیں گے۔ جاوید ہاشمی

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

s.alambaigi20121126142612873ملتان (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی تحریک انصاف کے صدر ہیں اور پارٹی سے الگ نہیں ہوئے اور عمران خان کے اظہار وجوہ کے نوٹس کا انتظار کر رہے ہیں جس کا وہ من و عن جواب دیں گے۔ انہوں نے عمران خان کی غلط بیانی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یو این پی سے بات چیت میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان دھرنے سے واپس کیسے آئیں، ظالموں نے کوئی راستہ  ہی نہیں چھوڑا، ایک بات طے ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں یا نہ دیں ’فارغ ‘ ضرور ہو جائیں گے۔ پارٹی میں کوئی بندہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا تذکرہ نہیں کرتا لیکن وہ اپنی ہر تقریر میں کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کہا کرتے تھے کہ ملٹری والے کورٹ میں جائیں گے، دس دن پہلے حمید گل نے کہا تھا کہ آج آ خری رات ہے، لگتا ہے موجودہ حالات میں بس ریٹائرڈ جرنیلوں کو ہی جلدی ہے، اب اگر مارشل لاء نافذ ہوا تو بہت بڑی بغاوت ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes