علی محمد خان نے پارٹی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کی مخالفت کردی

Published on April 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) استعفیٰ کسی بھی سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے لیکن اِس وقت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مطلب اپوزیشن کو فِری ہینڈ دینا ، ہمارے 95 فیصد ارکان استعفوں کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا اہم بیان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت علی محمد خان نے پارٹی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کی مخالفت کردی۔پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں گے۔اس حوالے سے علی محمد خان کا کہنا تھاکہ استعفیٰ کسی بھی سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے لیکن اِس وقت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مطلب اپوزیشن کو فِری ہینڈ دینا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes