بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکار جوہی چاولہ 50 برس کی ہو گئیں

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 584)      No Comments

ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکار جوہی چاولہ 50 برس کی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جوہی چاولہ 13 نومبر 1967 ءمیں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1984 ءمیں مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا۔ انہوں نے 1986 ءمیں فلم ”سلطنت “ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن فلم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے 1988 ء میں فلم ”قیامت سے قیامت تک “ میں اداکار عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاجسے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے متعدد ہندی ،تامل ،کناڈا ،تیلگو ،ملیالم ،پنجابی اور بنگالی فلموں میں کام کیا، ان کی معروف فلموں میں ”ڈر “ ، ”ہم ہیں راہی پیار کے “ ، ”عشق “ ،”رام جانے “ شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکارہ جوہی بھی ایسی ہی ہیں جنہوں نے ماڈلنگ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور ڈھیروں کامیابیاں سمیٹیں۔جوہی جو کہ انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی بھی ہیں اُن کا کہنا ہے کہ ”میں ہمیشہ سے اپنی ماں جیسی بننا چاہتی تھی مجھے اپنی ماں کے کپڑے پہننے کا انداز بہت پسند تھا وہ ہمیشہ صبح نوکری پر جاتے بہت سلیقے سے تیار ہوا کرتی تھیں ۔جب میں نے ماں کو بتایا کہ میں ان جیسا بننا چاہتی ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ کچھ اچھا اور انوکھا کرو زندگی میں۔تب میں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور میری پہلی کمائی ایک ہزار روپےتھی جبکہ میں اسوقت صرف11سال کی تھی جو میں نے لا کر اپنی امی کو دی تھی جس پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے“ یہ باتیں جوہی نے ودیا دتا کی کتاب ”می اینڈ ماں“کی تقریبِ رونمائی کے موقع پرکیں۔جوہی کا مزید کہنا تھا کہ ”مجھے نہیں لگتا کہ میں اپنی سوانح حیات لکھ سکتی ہوں یا مجھ میں لکھنے کے جراثیم بھی ہیں“۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog