کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں پاکستان کے نئے نامزد سفیر محمد اسلم خان کویت پہنچ گئے ہیں ۔کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کویت وزارت خارجہ کے آفیسر اور پاکستانی سفارت خانہ کے سفارت کاروں نے ان کا استقبال کیا ۔محمد اسلم خان نے 1983ء میں وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اور امورخارجہ اوراسلام آبادمیں اہم عہدوں پر فائز رہے ،قاہرہ،اورایران میں بطورفرسٹ سیکرٹری کے سفارتکاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ڈائریکٹر اقوام متحدہ جنیوااوروزارت خارجہ میں ڈائریکٹر افغانستان بھی رہے ۔29دسمبر2005ء میں ڈپٹی چیف بھی تعینات رہے ۔سفیرپاکستان اسلم خان اہم اجلاس اوروفودمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اوراوآئی سی کے سربراہی اجلاس میں تہران میں پاکستانی وفودکا حصہ رہے ۔محمداسلم خان نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اکنامکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کررکھی ہے جبکہ وہ ماہرسیاسیات بھی مانے جاتے ہیں