سوات میں خاتون سمیت مزید 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

88سوات۔۔۔سوات میں ڈینگی مچھر کے وارسے خاتون سمیت مزید 3افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد174تک پہنچ گئی ہے ،محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدتین مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں مسماۃ شاہدہ سکنہ امانکوٹ،وقارعلی سکنہ شاہین آباد سیدوشریف اوربابرخان سکنہ اسلام پور شامل ہیں ،متاثرہ مریضوں کو سیدوشریف اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے،جبکہ اس دوران 3 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر رخصت کردیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں اب تک174مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے ترجمان کے مطابق اب تک161مریضوں کا ضلع کے اسپتالوں میں کامیاب علاج ہوچکا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں4مریض زیرعلاج ہیں جن میں ایک خاتون اورتین مرد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy