ممنون حسین ربڑ اسٹمپ صدر ہیں ،اعتزاز احسن

Published on June 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

4
اسلام آباد(یو این پی) اعترازاحسن نے سینیٹ میں صدرممنون حسین پر تنقید کے نشتر چلادیئے، کہا کہ وہ ربڑ اسٹیمپ صدر ہیں،دستخط کے علاوہ کچھ نہیں کرتے،مشاہداللہ نے جواب دیا کہ اب ایوان صدر میں پلاٹ نہیں بکتے، پانچ وقت باجماعت نماز ہوتی ہے،اعتزاز احسن اور مشاہد اللہ کے درمیان سینیٹ میں بھرپور مکالمہ ہوا،اعتزازاحسن نے صدر ممنون حسین کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں ربر اسٹیمپ صدر قراردیا ،ان کاکہنا تھا کہ ممنون حسین دستخط کے علاوہ کچھ نہیں کرتے،اعتزازاحسن کی تنقید پر مشاہد اللہ پھٹ پڑے کہ ایوان صدر میں پلاٹ نہیں بکتے، پانچ وقت باجماعت نماز ہوتی ہے،سینیٹر مشاہد اللہ نے یہاں تک کہہ دیا کہ بے نظیرشہید کے خون کی بات کیوں کرتے ہیں ، قاتلوں سے اتحاد جو کرلیا ہے،انہوں نے کہا کہ بے نظیرشہید کے مزار پر بھی کرپشن کی گئی۔اعتزاز احسن اور مشاہداللہ کے درمیان گرما گرمی نے سینیٹ کا ماحول بھی گرم کردیا تاہم کچھ دیر بعد معاملہ خود ہی ٹھنڈا ہوگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy