سیلاب کی تبا ہ کاریاں۔۔زندگی مفلوج

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 827)      No Comments

Aamir Nawazمحترم قارئین !اس وقت ہمارا ملک پاکستان شدید مشکلات کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ۔ ایک طرف سیلاب نے پنجاب اور کے پی کے کو متا ثر کیا ہوا ہے تو دوسری طرف سیاسی بحران کی وجہ سے گوماں گوں کی صورت بنی دیکھا ئی دے رہی ہے ۔ اگر تھوڑا سا پیچھے تاریخ کے چھروکے میں دیکھا جا ئے تو 2008 ء میں آنے وا لے زلزلے اور 2010 ء میں آنے وا لے سیلاب نے اپنے اثرات پو ری طرح نہیں چھوڑے تھے کہ اب پھر سیلا ب آنے سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ۔ ہر طرف پانی کی لہریں گردش کر تی دیکھا ئی دیتی ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ با ئیس سالہ ریکارڈ ان حالیہ بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے ۔
سیلاب کی وجہ سے جہاں لا کھوں لوگ بے گھر ہو ئے ہیں وہاں فصلیں بھی ایک بڑی حد تک برباد ہو ئی ہیں اور مویشی بھی پانی میں بہہ جا نے کی وجہ سے ہلا ک ہو ئے ہیں ۔لوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں حکومت وقت لوگوں کی امداد میں پیش پیش دیکھا ئی دیتی ہیں لیکن اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔
حکومتی ایوانوں میں تو کہا جا رہا ہے کہ سیلا بی حالات اب بے قا بو نہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن کے مکان زمین بوس ہو گئے ہوں جن کے اپنے ان سے سیلاب کی تبا ہ کا ریوں کی وجہ سے بچھڑ گئے ہوں ۔مال و مویشی ختم ہو گیا ہو،زندگی کی جمع پو نجی اک پل میں آنکھوں کے سا منے ہی بہہ جا ئے تو ان کے دل سے ان کا احوال لیا جا ئے تو معلوم ہو گا کہ کتنا سیلا بی حالات کنٹرول ہو ئے ہیں ۔ظاہر میں تو سبھی اچھا دیکھا ئی دیتا ہے ۔ لیکن اندر کی کیفیت کو اللہ جا نتا ہے یا جس پر بیت رہی ہو تی ہے ۔
حکومت کو اور ہم سب کو مل کر ان مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کر نا ہو گی ۔ کو ئی بھی اپنی سیاست چمکا نے کی کو شش نہ کر ے بلکہ خدمت سمجھ کر اپنے سیلاب زدگان بہن بھا ئیوں کی مدد کریں ۔اس سے اللہ بھی خوش ہو گا اور یہی ہما را حق بنتا ہے ۔
اب بات کر تے ہیں کہ ہما ری عوام کس قدر جا گ چکی ہے ۔چند دنوں پہلے کراچی سے اسلام آباد جا نے وا لی پی آئی اے کی فلائیٹ دو گھنٹے لیٹ تھی اور عوام چیک ان کے بعد جہاز میں بیٹھے انتظار کر رہے تھے ۔ اوراڑان کے لیٹ ہو نے کی وجہ یہ معلوم ہو ئی کہ محترم رحمان ملک کی وجہ سے اتنا ٹائم تمام لوگوں کو زلت اٹھانا پڑی ۔اس با رے عوامی حلقوں کا کہنا تھاکہ ہماری عوام میں اب یہ شعور آگیا ہے کہ اپنا حق کس طرح لینا ہے ۔ جس طرح انہوں نے رحمان ملک کو کک کیا اور اپنے ساتھ سوار ہو نے کی اجا زت ہی نہیں دی ۔اور ان کو یہ سبق سکھا یا کہ زیا دہ وی آئی پی نہ بنیں بلکہ عوامی نما ئندہ ہو نے کا ثبوت دیں۔ اس سے یہ معلوم ہو تا ہے کہ عوام نے وی آئی پیز کے پروٹوکول کو ریجکٹ کر دیا ہے ۔
عوامی حلقوں نے کہا کہ یہ لوگ عوام کی ووٹ سے ہی وی آئی پیز بنتے ہیں اور پھر عوام کو ہی ان کی وجہ سے زلت اٹھا نا پڑتی ہے ۔ جب تک عوام خود کو وی آئی پیز کی لسٹ کا حصہ نہیں سمجھیں گے تب تک وی آئی پیز ان کے ہی ووٹ سے ان پر ہی سوار ہو تے رہیں گے۔
اگر چہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میں وہ سیاسی بصیرت نہیں ہے جس سے وہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں لیکن انہوں نے عوام کو یہ جو شعور دے دیا ہے کہ تم اس ملک کے باعزت شہری ہو اور جو بھی تم سے زیادتی کر ے اس کو یہ بتا دو کہ ہم بھی پاکستانی ہیں اور تم سے زیا دہ عزت کے قا بل ہیں ۔ اس پر تما م عوام عمران خان کی مشکور بھی ہے ۔ عمران خان کا مسلسل نوجوانوں کی تربیت کرنا کہ اپنا حق لینا سیکھو ۔ جس سے ہما ری نوجوان نسل میں یہ شعور آگیا ہے کہ ہمارے لئے کو ئی وی آئی پی نہیں ۔سبھی برابر ہیں قانون کی نگاہ میں ۔ اور یہی کا میا بی کی راہ ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog