مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

Published on April 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپور میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ظالم فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں مار کر ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ میڈیا کے مطابق سوپور کے نواحی علاقے گلاب آباد آرامپورہ میں نوجوان کو شہید کیا جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران ظالم فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کشمیریوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ میڈیا نے بتایا تھا کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع کپواڑہ میں آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔میڈیا کے مطابق اس سے قبل ضلع کلگام میں بھی بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کیا اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو ہراساں کیا جب کہ ایک گھر کو تباہ کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes