کولون میں فلم اور فوٹو کیمروں کی انٹرنیشنل نمائش

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 944)      No Comments

ZPR-NIKON-D750-BEAUTY
کیمروں میں میگا پکسل کی ریس اب ختم ہو جائے گی کیونکہ مینو فیکچررز کیمروں کو نئے سسٹم سے متعارف کروا رہے ہیں
جرمنی (رپورٹ شاہد شکیل)جرمنی کے شہر کولون میں فلم اور فوٹو کیمروں کی انٹرنیشنل نمائش فوٹو کینا۔کیمروں میں میگا پکسل کی ریس اب ختم ہو جائے گی کیونکہ مینو فیکچررز کیمروں کو نئے سسٹم سے متعارف کروا رہے ہیں جن میں میگا پکسل کی بجائے واٹر پروف سسٹم اور وائی فائی نصب ہو گا،برسوں سے مینوفیکچررز اس ریس میں تھے کہ میگا پکسل اور چپس ہی زیادہ اہم ہیں لیکن آج کے دور میں ان کی زیادہ وقعت نہیں رہی۔
کولون میں انٹر نیشنل فلم اور فوٹو گرافی کی نمائش جو سولہ سے اکیس ستمبر تک جاری رہے گی میں دنیا بھر کے مینوفیکچررز نے نئے کیمرے متعارف کروائے ہیں،جن میں فوٹوز کو وائی فائی سسٹم سے فوری سوشل نیٹ ورک پر منتقل کیا جا سکے گا ،مثلاً نیا نکون ۔ڈی سات سو پچاس ۔یہ ایک مکمل وائی فائی جاپانی کیمرا ہے ،جس میں چوبیس میگا پکسل ،واٹر پروف ،سات فوٹو فی سیکنڈ ،فل ایچ ڈی مووی،بہتر ساؤنڈ کیلئے بیرونی مائکروفون کا استعمال اور ریموٹ کنٹرول کے علاوہ دیگر نئی تیکنک شامل ہیں جسکی قیمت صرف دوہزار ایک سو پچاس یورو ہے ،فوٹو اور کیمرا کے شائقین کے لئے یہ کیمرا خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme