سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

khybernews15892جدہ (یو این پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ”سمارٹ آئی ڈی کارڈ“ ایک پروقار تقریب میں متعارف کروادیا گیا۔ یہ تقریب قونصل جنرل آف پاکستان آفتاب کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نادرہ کے چیف آپریشن آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی موجود تھے جو خصوصی طور پر اس مقصد کے لئے یہاں آئے تھے۔ قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نئے نادرا سمارٹ کارڈ کی افادیت اور خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سمارٹ نیشنل آئی ڈی کارڈ اوورسیز میں سب سے پہلے یہاں جدہ میں متعارف کروایا گیا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز اس کی افادیت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارڈ حاصل کرتے ہی ایک لاکھ روپے کی انشورنس فری ہوجائے گی جبکہ دوسری افادیات میں کیش ٹرانسفر کرنے کی سہولت، ایئرلائن کا فریکوئنٹ مائلز پروگرام، سٹورز میں خصوصی رعایت، حج اور عمرہ پیکجز، پینشن کی وصولی، ویلفیئر سکیمز، کیش گرانٹس، ای ووٹنگ اور ڈرائیونگ لائسنس کا جاری ہونے جیسی سہولیات وقت کے ساتھ ملنا شروع ہوجائیگی۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ جدہ کے بعد دبئی اور برطانیہ میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس کارڈ سے اوورسیز پاکستانیز کی مزید شناخت محفوظ ہوپائیں گی بلکہ اس کارڈ سے جعلسازی بھی ناممکن ہوجائیگی۔ اس کارڈ میں  3G بہت سے سکیورٹی فیچرز ہیں جس سے مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ یہ کارڈ چپ بیس ہے جس سے آپ کی شناخت امیگریشن کاﺅنٹرز میں بھی ہوسکے گی۔ قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانیز جلد اس کارڈ کو حاصل کریں، اس کارڈ کو ہم کارڈ ہولڈر کے گھر تک پہنچائیں گے۔ یہ پاکستان میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نارمل سمارٹ کارڈ کی فیس سعودی ریال 132 اور ایگزیکٹو کارڈ کی فیس سعودی ریال 172 ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes