دنیا بھر میں108ملین افراد کیلئے 17ارب ڈالر ہیومنٹرین امداد کی ضرورت ہے،بان کی مون

Published on September 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

44
نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں108ملین افراد کی ضروریات کیلئے 17ارب ڈالر ہیومنٹرین امداد کی ضرورت ہے۔رس کی سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقتن دنیا بھر میں ایک سو آٹھ ملین افراد کو ہیومنٹرین امداد کی اشد ضرورت ہے اور اور ہیومنٹرین تنظیموں کو اپنی ضروریات کیلئے 17ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے اقوام متحدہ دنیا کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کو ہنگامی بنیادوں پر امداد پہنچارہی ہے۔بان کی مون نے کہا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے 150 امدادی کارکن دنیا کے مختلف حصوں میں ہلاک ہوئے،جو کہ حالیہ تاریخ میں ہلاک ہونیوالے اقوام متحدہ کے کارکنوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں اس وقت مغربی افریقہ میں ایبولا سمیت ناقابل بیاں صحت بحرانوں کے چیلنج درپیش ہیں جس سے نمٹنے کیلئے عالمی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes