کویت ،عدالت عظمی کا فیصلہ ،کویت پارلیمان کے حزب اختلاف کے قائد کی سزا برقرار

Published on May 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

index
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت کی عدالت عظمی نے کویت پارلیمان کے حزب اختلاف کے قائد مسلم البراک المطیری کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرلاصباح کی توہین کی پاداش میں سنائی جانے والی دوسال قید کی سزاکو برقراررکھی ہے وہ اس وقت ضمانت پر رہاہیں لیکن اب انہیں باقی قید سزاجیل میں بھگتنا ہوگئی ۔مسلم البراک کو ایک ماتحت عدالت نے امیر کویت کی توہین کرنے پر پانچ سال قید کی سزاسنائی جس پر انہوں نے ہائیکورٹ میں سزاکے خلاف رٹ دائر کی تھی عدالت عالیہ نے اس سزاکو کم کرکے دوسال قید کی سزاسنائی تھی اس کے بعد مسلم البراک نے عدالت عظمی میں رٹ دائر کی لیکن عدالت عظمی نے عدالت عالیہ کے حکم کو برقراررکھتے ہوئے انہیں دوسال قیدکی سزا کا حکم جاری کردیاہے ۔یہ کویت کی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے کہ حکومت کے مخالف کو سزاسنائی گئی ہو۔اس سے ان کا سیاسی کیریئر خطرے میں پڑ گیاہے وہ آئندہ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔مسلم البراک نے اس فیصلہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے میراموقف نہیں سنا اورسیاسی فیصلہ سنایا ہے اپنے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں ضمیرکا قیدی ‘‘بننے کا انتخاب کیاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ پُرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں اورکسی قسم کے تشددسے گریز کریں ۔حزب اختلاف کے سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر ولید طبطبائی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ لگتاہے اب سیاست دانوں کو جیل ڈالنے کے دورکا آغاز ہوگیاہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy