ورلڈ کپ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو یک جان ہو کر کارکردگی پیش کرنا ہو گا۔آفریدی

Published on September 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 937)      No Comments
55
اسلام آباد (یواین پی) شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کیلئے یک جان ہو کر کھیل پیش کرنا ہو گا۔ 23 برس بعد دوسری بار عالمی ٹائٹل جیت کر قوم کو خوشیوں کا تحفہ پیش کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ہر شعبے میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ پاکستان نے 1992ء میں پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اپنے انٹرویو میں سٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ جب پاکستان نے پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا تو اس وقت میں 12 سال کا تھا، مجھے وہ خوشی کے لمحات اب بھی یاد ہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو اسلئے میں اسے یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 1992ء ورلڈ کپ میں پوری قوم ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو تھی اسلئے میری قوم سے درخواست ہے کہ وہ آئندہ برس شیڈول میگا ایونٹ میں بھی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کرے، ہم قوم کو بہت ساری مایوسیوں کے بعد دوسری بار عالمی ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے خواہاں ہیں تاہم اس مقصد کیلئے ٹیم کھلاڑیوں کو متحد ہو کر کھیل کے ہر شعبے میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题