بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیاء کے خلاف کرپشن کیس کا آغاز

Published on September 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

44
ڈھاکہ (یو این پی) بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیاء کے خلاف ساڑھے چھ لاکھ ڈالرکی خرد برد کے دوکرپشن کیسوں کی سماعت پیرکو شروع ہوگئی جبکہ خالدہ ضیاء نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر عدالتی کارروائی میں شریک ہونے سے معذرت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد بدعنوانی کی عدالت نے پہلے گواہ کو سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 13 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ وکلائے استغاثہ کے مطابق جرم ثابت ہو جانے پر سابق وزیراعظم کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ خالدہ ضیاء اور ان کے تین قریبی ساتھیوں پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سابق صدر اور خالد ضیاء کے مرحوم شوہر ضیاء الرحمان کے نام پر قائم ایک خیراتی ادارے کے کھاتوں میں چار لاکھ ڈالرکی خردبرد کی۔ خالدہ ضیاء پر دوسرا الزام یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے سمیت پانچ افراد کے گروہ کی قیادت کی اور اپنے شوہرکے نام پر قائم کیے جانے والے ادارے سے دو لاکھ ستتر ہزار ڈالرکی خردبرد کی۔دو مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہنے والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کا کہنا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بناء پر بنائے گئے ان مقدمات کا مقصد اْن کی جماعت بی این پی کو تباہ کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes