اپنی سالگرہ آئس لینڈ میں نارتھرن لائٹس کا نظارہ کر کے گزاری، کرینہ کپور

Published on September 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 604)      No Comments

11
ممبئی(یو این پی) اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں اپنی اور دوسروں کی سالگرہ کی تقریبات میں چپس کرپس اور سینڈویچز کھا کر بہت انجوائے کرتی تھیں اور اب بھی دل کرتا ہے کہ میں تمام مصروفیات سے فارغ ہو کر اسی طرح بے فکری سے چپس اور سینڈویچز کھاؤ۔ اداکارہ نے اپنی تازہ گفتگو میں بتایاکہ 21 ستمبر کو اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر اس نے اپنا وقت اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ آئس لینڈ میں آسمان کی رنگ برگنی روشنیوں (نارتھرن لائٹس) کا نظارہ کر کے گزارا۔ کرینہ کپور نے کہاکہ وہ ایک عرصہ سے فلمی مصروفیات کی وجہ سے سیف کو وقت نہیں دے پا رہی تھیں، اس لئے اب اکتوبر میں اپنی نئی فلمی مصروفیات شروع ہونے سے قبل ستمبر میں بریک لے لی ہے اور کچھ وقت آئس لینڈ میں انجوائے کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کرینہ نے کہاکہ تحائف دینے کے عمل کو صرف سالگرہ تک محدود نہیں رکھنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题