ڈنگہ و گرد و نواح میں 16 گھنٹے سے 20 گھنٹے تک کی طویل لوڈ شیڈنگ ، شہری سخت پریشان

Published on September 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

load-shedding
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ و گرد و نواح میں 16 گھنٹے سے 20 گھنٹے تک کی طویل لوڈ شیڈنگ ، شہری و دیہی صورتحال سے سخت پریشان ، گھروں میں موجودہ خواتین ، بزرگوں اور بچوں کا برا حال ، ڈنگہ شہر و گرد ونواح میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا ، ڈنگہ میں دورانیہ 16گھنٹے جبکہ ڈنگہ سے ملحقہ دیہاتوں میں 20گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ، حبس اور گرمی کے عالم میں شہری و دیہاتی افراد کا برا حال جھولیاں اُٹھا کر حکمرانوں اور واپڈا حکام کو بد دُعائیں ، متعدد افراد حبس بڑھ جانے کی وجہ سے بے ہوش اور نڈھال جبکہ کئی افراد نڈھال ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ، گھروں میں موجود خواتین ، بزرگوں اور بچوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ، غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معصوم بچے پینے کے پانی سے بھی محروم ، اس سلسلہ میں گذشتہ روز ڈاک سروے کے مطابق عوامی سماجی حلقوں سے لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ میں معلومات حاصل کی تو شہر اور دیہات میں بسنے والے سرکردہ شخصیات نے بتایا کہ موجودہ حکمران اور واپڈا کیخلاف اگر احتجاج کیا گیا تو غریب احتجاج کرنیوالوں پر سرکاری مداخلت کے مقدمے درج کروائے جاتے ہیں ، عوام کی آواز صحافی برادری اپنی قلم سے آواز بلند کریں تا کہ موجودہ حکمرانوں کو ہماری پریشانیوں کا احساس ہو مگر موجودہ حکمران اسمبلیوں میں بیٹھ
کر کاغذی کاروائی کر کے عوام الناس کو ٹی وی چینلوں پر طفل تسلیاں دے رہے ہیں ، حلقہ پی پی 113 کے ایم پی اے اور ایم این اے حلقہ این اے 106 نے اس سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes