بارسلونا۔قوم مسلمان جانور قربان کر نے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کے لئے بھی قربانی کے جذبہ سے سرشار ہو۔ قاری عبدالر حمان

Published on September 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

2
بارسلونا(یواین پی) بارسلونا کی معروف سماجی ،مذہبی اور عادل تندوری ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر الحاج قاری عبدالرحمان چوہدری نے کہا کہ بندۂ مومن اپنے خالق کی بارگاہ میں فرمانبرداری کا نذرانہ پیش کر کے رضائے ربی سے ہمکنار ہو سکتا ہے ۔قربانی انسانی فطرت پر گہرا اثر چھوڑتی ہے ۔قربانی کی تاریخ انتہائی پرانی و طویل ہے ۔خالص نیت سے قربانی کرنے والا مسلمان نجاتِ اُخروی کا سامان بنا تا ہے ۔آج مسلم حکمرانوں کو بھی سیرتِ خلیل و ذبیح پر عمل کر کے خدا اور رسول ﷺ کو راضی کرنا چاہیے ۔سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام نے اپنے پیارے بیٹے کو راہِ خدا میں قربان کرنے کا عزم کر کے ثابت کر دیا کہ حکم خدا سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔قوم مسلمان جانور قربان کر نے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کے لئے بھی قربانی کے جذبہ سے سرشار ہو۔آج بھی اگر مسلمان کا جینا ،مرنا ،نما ز اور قربانی اللہ کے لئے ہو جائے تو دنیا کے آتش کدے میں گلستان پیدا کر سکتے ہیں ۔پاکستانی قوم اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ملک دشمن عناصر اور اتحاد ملت میں رخنہ ڈالنے والے شر پسندوں کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔ جب تک ہمارے دل اپنے اسلاف کے جذبہ قربانی کے مطابق خلوص وخدمتِ خلق سے سرشار نہ ہوں گے ہم مقاصدِ زندگی پورے نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا حدیثِ نبوی ﷺ کے مطابق گوشت و خون بارگاہ الہٰی میں نہیں جاتا بلکہ ہماری نیتیں پہنچی ہیں۔ہمیں اپنے عمل و کردار پر احکاماتِ خدا وندی و تعلیمات نبوی ﷺ کا پہرا بیٹھا کر آخرت کی فکر میں جانوروں کے ساتھ ساتھ نفسانی خواہشات بھی قربان کردینی ہوں گی پھر دنیا میں غلبہ دین محمدی ﷺ ہو گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme