طاہرالقادری دادابن گئے ،بیٹے حسین محی الدین کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published on September 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

11عوامی تحریک کے سربراہ نے دھرنے کے شرکا ء کو خوشخبر دی اور دھرنے کے اسٹیج پر اپنی ہی گیند پر چھکا دے مارا

اسلام آباد (یو این پی) ڈاکٹر علامہ طاہر القادری دادا بن گئے، بیٹے حسین محی الدین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو دادا بننے کی خوشخبری اسلام آباد میں دھرنے کے دوران دی گئی، ان کے بیٹے حسین محی الدین کے ہاں لاہور میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء کو بھی پوتی کی پیدائش کی خبر سنائی،طاہر القادری نے دھرنے کے اسٹیج پر اپنی ہی گیند پر چھکا دے مارا۔ قائد کی اس دھواں دار بیٹنگ پر کارکن خوشی سے نعرے لگاتے رہے،طاہرالقادری احتجاج کرتے کرتے کرکٹ کھیلنے لگے دھرنے کے اسٹیج کو پچ بنا لیا اور شروع کر دی۔ انقلابی کرکٹ کارکنوں نے گیند پھینکی لیکن شاٹ زور دار نہ لگ سکا۔ طاہرالقادری نے دوبارہ رسک نہ لیا۔ گیند کارکنوں سے اپنے ہاتھ میں لے لی۔ پہلی گیند ہوا میں اچھالی لیکن اندازے کی چوک ہو گئی لہذا خود ہی کیچ کر لی۔ دوسری بار ذرا دھیان سے گیند اچھالی اور پھر اپنی ہی گیند پر زوردار چھکا دے مارا۔ ڈی چوک میں طاہرالقادری اور عمران خان کے دھرنے ساتھ ساتھ ہیں لگتا ہے کپتان کی صحبت رنگ لا رہی ہے مگر قادری صاحب کرکٹ میں بھی کسی پراعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ بیٹ بال چاہے کسی کا بھی ہو بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ خود ہی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题