ہفتہ بہبود آبادی کے دوران عوام کو آگاہی دینے کے دوران عوام کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے راؤ راشد حفیظ

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

unnamed
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ہفتہ بہبود آبادی کے دوران عوام کو آگاہی دینے کے دوران عوام کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی کی اختتامی تقریب کے دوران کہی تقریب میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب ،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر،پی آر ایس پی کے عامر قریشی،ریسکیو1122کے انچارج ڈاکٹر محمد اکرم ،بہبود آبادی کے محمد نعیم ، ٹی ایم او میاں محمد اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم ،پلان پاکستان کے عبدالرشید عباسی اور مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے کہاکہ اس ہفتہ کے دوران معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ رابطے کئے گئے اور عوام کے ذہنوں میں اس پروگرام کے بارے میں پائے جانے والے ابہام کو دور کرنے میں خاصی مدد ملی خصوصا نوجوان نسل نے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کو جاننے میں زیادہ دلچسبی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اکثریت خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں منفی معلومات رکھتی تھی لیکن جب انہیں بتایا گیا کہ خاندانی منصوبہ بندی کا مقصد اولاد کی پیدائش کو روکنا ہر گز نہیں بلکہ اس کا مقصد اپنی آمدن و وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل ہے تو نوجوانوں نے اس پروگرام کو سراہا اور دوسروں تک ا ن معلومات کی منتقلی کا بھی عزم کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آبادی میں اضافہ کی شرح بہت زیادہ ہے اگر اسی رفتار سے آبادی میں اضافہ کی شرح برقراررہی تو آئندہ 30برسوں میں پاکستان کی آبادی دوگنا ہو جائیگی جبکہ ہمارے وسائل میں کوئی اضافہ نہ ہو گا انہوں نے بتایا کہ کنٹرا سیپٹو کے استعمال کے حوالہ سے وہاڑی ضلع پورے پنجاب میں نمایاں ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy