ہارون آباد،دو سگے بھائیوں کے قتل کے مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی

Published on September 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 882)      No Comments

mo
ہارون آباد(یواین پی)دو سگے بھائیوں کے قتل کے مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی ،ایک خاتون ملزم کو بری کر دیا گیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون آباد چوہدری ظفر اقبال نے نواحی گاؤں 74فور آر کے مشہور دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر شرافت علی کھوکھرکو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ اور سرفراز علی کھوکھر سکنہ 83فائیوآر کو سزائے موت،تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر دفعات کے تحت 5سال سزا اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ اس مقدمہ میں ایک خاتون انور بی بی کو بری کر دیا وقوعہ کے مطابق شرافت علی اور سرفراز علی نے تقریبا 14ماہ قبل وارہ پانی کے تنازع پر لیاقت علی کے دو بیٹوں معظم علی اور آصف علی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog