کامیابی کو آسان نہیں سمجھتی،ریحا کپور

Published on October 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

77ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ پروڈیوسر ریحا کپور نے کہا ہے کہ وہ کامیابی کو آسان نہیں سمجھتیں۔ بالی ووڈ پروڈیوسر ریحا کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کامیابی کو آسان نہیں سمجھا، اس لئے وہ آئندہ فلمی پراجیکٹ سوچ بچار کے بعد شروع کریں گی اور وہ کسی جلد بازی میں نہیں پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ کی کامیابی کا یہ مطلب نہیں کہ وہ نیا فلمی پراجیکٹ شروع کرنے میں جلد بازی کریں گی۔ ریحا نے کہاکہ بہت سے سکرپٹ ہیں جو زیرغور ہیں، ان میں ایک کو حتمی کرکے فلمی پراجیکٹ کا آغاز کر دیں گی۔ فلم خوبصورت کی مرکزی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ سونم کپور شامل ہیں، فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy