حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ (آج) ادا کیا جائے گا،25لاکھ سے زائد فرزندان اسلام حج اکبر کی سعادت حاصل کرینگے

Published on October 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

44
اسلام آباد/مکۃ المکرمہ(یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے 25 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام (آج) جمعہ کو میدان عرفات میں وقوف عرفہ کریں گے، جمعرات کومکۃ المکرمہ میں دنیا بھرسے آئے ہوئے عازمین منیٰ روانہ ہونگے ، جہاں سے 9ذی الحج کی صبح نماز فجر کے بعدحج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے جہاں پر سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ مسجد نمریٰ میں خطبہ حج دیں گے ،مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے ساتھ ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کی جائے گی۔ نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔ سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی حاجیوں کیلئے فوری طور پر میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔ اس کے بعد حجاج مزدلفہ کیلئے روانہ ہونگے۔ مزدلفہ پہنچنے کے بعد حاجی سب سے پہلے نماز مغرب اور نماز عشاء اکٹھی ادا کریں گے اور کنکریاں چننے کے بعد رات کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔10ذوالحج کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی منیٰ واپس پہنچیں گے جہاں پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور رمی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ 11 ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منیٰ میں قیام کرنے کا حکم ہے۔12 ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کے لئے واپسی شروع ہوجائیگی۔ 12 ذوالحج مغرب سے پہلے پہلے تمام حاجیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مکتہ المکرمہ مسجدالحرام پہنچ کر طواف زیارت کریں۔ اس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy