فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 50ویں برسی ”آج“ منائی جائیگی

Published on September 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

لاہور (یواین پی)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی50ویں برسی آج 29 ستمبر کو منائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق امرتسر میں 1936میں پیدا ہونے والی گلوکارہ نسیم بیگم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی جبکہ 1958 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔نسیم بیگم نے ویسے تو بہت سی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا مگر فلم مادرِ وطن کیلئے گایا ہوا گیت اے راہ حق کے شہیدو قومی نغمے کی حیثیت اختیار کرگیا۔یوا ین پی کے مطابق نسیم بیگم نے اپنے فنی سفر کے دوران چار نگار ایوارڈز حاصل کئے، ملک کی یہ نامور گلوکارہ 29ستمبر 1971 کو اس جہاں فانی کوچ کرگئیں مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes