گوجرانوالہ: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق، ورثاء کی توڑ پھوڑ

Published on September 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments


گوجرانوالہ(یو این پی)کشمیر روڈ کے رہائشی سلمان کا عزیز کراس چوک میں حادثہ ہوا، جسے زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کر دی اور ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں کو کمرے میں بند کر دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سول لائن پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ نوجوان کو زخمی حالت میں ایمرجنسی میں لایا گیا لیکن یہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے چیک ہی نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog