عوامی تحریک انتخابات میں حصہ لےگی لیکن طاہر القادری الیکشن نہیں لڑیں گے: رحیق عباسی

Published on October 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,147)      No Comments

news-1412519434-8542اسلام آباد(یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ہم لوگ مزید کسی صورت بھی انتخابی میدان کو ان چوروں لٹیروں اور روایتی سیاستدانوں کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے، عام انتخابات اور بلدیاتی لیکشن جب کبھی بھی ہوں گے ملک بھر میں عوام کو ان کے پسندیدہ نمائندے فراہم کر کے عوامی تحریک بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی تا ہم ڈاکٹر طاہر لقادری انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سوئی ہوئی تھی لیکن پچاس روزہ دھرنے کے بعد ایک شعور کی لہر پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور اب لوگ کسی صورت بھی ان حکمرانوں کو برداشت نہیں کریں گے، ریاست ہمیشہ سیاست اور آئین سے ضروری ہوتی ہے، ریاست ہی نہ رہے تو لوگ آئین کو کھانے کے طور پر کھا نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ بہرحال طاہر لقادری ہی کریں گے۔ یاد رہے کہ علامہ طاہرا لقادری دوہری شہریت کے حامل ہیں اور آئین پاکستان کی رو سے وہ انتخابات میں شامل نہیں ہو سکتے اور الیکشن لڑنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کینیڈا کی شہریت ترک کر دیں۔

 

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy