اسلام آباد، کے پی کے اور فاٹا میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، آئی ایس پی آر

Published on February 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فاٹا، کے پی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، فورسز کی کارروائی میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردافغانستان گھٹکی کاگاکی طرف سے داخل ہورہے تھے،سکیورٹی فورسز نے باجوڑسے داخل ہونے والے 2 دہشتگردوں کوسراغ لگاکرگھیرے میں لیاتو دہشگردوں نے بھاگنے کی کوشش کی ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ کارروائی کی دوران فورسز کی فائرنگ سے ایک خودکش حملہ مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خودکش بمباروں سے افغانستان موبائل نیٹ ورک کے ٹیلی فون،خودکش جیکٹس،اینٹی ٹینک مائنزاورمیگنیٹک مائنز برآمدہوئی ، اس کے علاوہ ریمورٹ کنٹرول آئی ڈیزاورریسیورز،ڈیٹونیٹرز،افغان موبائل کمپنی کے مواصلاتی آلات بھی برآمدہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme