ایبولا وائرس یورپ پہنچ گیا، خاتون میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق

Published on October 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

01میڈرڈ (یو این پی) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک خاتون نرس میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ہسپتال نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سپین کی وزیرِ صحت انا ماتو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایبولا کے دو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس کو یہ مرض لاحق ہو چکا ہے۔ وہ مغربی افریقہ سے باہر ایبولا کا شکار ہونے والی پہلی مریض ہیں اوراُنہیں شدید بخار کی حالت میں ہسپتال میں داخل کرلیاگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ خاتون اس ٹیم کا حصہ تھیں جنہوں نے ان دو ہسپانوی پادریوں مینویل گارسیا ویجو اور میگوئل پجارس کی دیکھ بھال کی تھی جنھیں ایبولا کا شکار ہونے کے بعد افریقی ممالک سیرالیون اور لائبیریا سے سپین لایا گیا تھااوریہ دونوں پادری بعدازاں انتقال کر گئے تھے۔ ہسپانوی وزیرِ صحت کے بیان کے مطابق مذکورہ نرس کی طبیعت گذشتہ ہفتے ناساز ہونا شروع ہوئی جب وہ چھٹیوں پر تھیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے، ان کی وزارت اور عوامی صحت کے ذمہ داران اس مریض کو بہترین دیکھ بھال اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔ اب تک اس مرض کے نتیجے میں 3400 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق مغربی افریقہ سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme