ورلڈ کبڈی لیگ کا شیڈول تبدیل، برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈامیں ہونیوالے میچز بھارت منتقل

Published on October 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

66
لاہور۔۔۔ورلڈ کبڈی لیگ نے آئندہ ہونیوالے میچز کا شیڈول تبدیل کردیا ہے، برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈامیں ہونیوالے میچز اب بھارت میں کھیلے جائیں گے ،یہ فیصلہ برصغیر میں کبڈی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کیاگیا ، تفصیلات کے مطابق ورلڈ کبڈی لیگ کی انتظامیہ نے برصغیرمیں کبڈی کی مقبولیت کے پیش نظرلیگ کے برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈامیں ہونیوالے میچز بھارت منتقل کر دیئے ہیں اب یہ میچز بھارت کے شہر ممبئی اور بھوپال میں کھیلے جائیں گے نئے شیڈول کے مطابق 22نومبر سے2دسمبر تک لیگ کے میچز لاہور میں ہوں گے پاکستان ورلڈکبڈی لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی بھی کرے گا، پہلا سیمی فائنل 29اور دوسرا سیمی فائنل 30نومبر کو ہوگا جبکہ فائنل لاہور میں 2دسمبر کو ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme