گوندا کی بیٹی نرمدا کا فلمی نام ’’ٹینا آہوجا‘‘ ہوگا

Published on October 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,381)      No Comments

6
ممبئی۔۔۔ بالی وڈ اداکار گوندا کی بیٹی نرمدا کا فلمی نام ’’ٹینا آہوجا‘‘ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار گوندا کی بیٹی نرمدا نے فلمی دنیا کیلئے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے ، ان کا فلمی نام ’’ٹینا آہوجا ‘‘ ہوگا۔ ان کی پہلی فلم سیماپ کنگ کی ڈائریکش میں ہوگی۔ فلم میں ان کے ہیرو پنجابی سپر سٹار گپی گریوال ہونگے۔ انہوں نے یہ فلمی نام کسی نجومی کے کہنے پر نہیں رکھا بلکہ ان کی سہیلی انہیں اس نام سے پکارتی ہیں اس لئے انہوں نے یہ نام رکھا ہے لیکن دستاویز میں ان کا نام نرمدا ہی ہوگا۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题