ڈسکہ، ڈکیتی چوری کی 5مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی ،گھریلو سامان سے محروم

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

Chor
ڈسکہ(یواین پی) ڈکیتی چوری کی 5مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی ،گھریلو سامان ،موٹروں اور پیٹر انجن سے محروم تفصیل کے مطابق موضع گلوٹیاں کلاں کا رہائشی حافظ ایوب عثمانی اپنی موٹرسائیکل125پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل ڈیڑھ لاکھ رو پے نقدی ،جی-5موبائل فون ،اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین کر لے گئے اس سے قبل ملزمان نے گلہ حاجی غلام حسین کے رہائشی ارسلان سے بھی15000رو پے ،اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھینے تھے ،لاری اڈا ڈسکہ کا رہائشی ارسلان اپنی موٹر سائیکل پر سوار گلوٹیاں جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل اور20ہزار رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،موضع گہوکل کلاں کے رہائشی محمد ارشد کی عدم موجودگی میں ملزمان انور ،اکبر ،داؤد ،طارق ،محبوب اور تین نامعلوم ڈیرہ سے پیٹر انجن اتار کر لے گئے ،موضع کوٹلی سیداں تھانہ بمبانوالہ کا رہائشی محمدعباس بیٹی کے جہیز کے لئے گھریلو سامان ،ڈنر سیٹ ،استری وغیرہ گاڑی نمبریایل ای سی/8265پر بک کرایا جب سامان اتاراتو اس میں سے کچھ سامان غائب تھا پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان شفقت محمود نے چرایا ہے محلہ شہاب پورہ کے رہائشی غلام عباس کے ڈیرہ سے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزم دو عدد موٹریں چرا کر لے گئے تھانہ صدر اور سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes