کشمیریوں کی جدوجہد کو روکنے کیلئے بھارت ہر قسم کے مظالم ڈھا رہا ہے،گورنربلوچستان

Published on February 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے بھارت ہر قسم کے مظالم ڈھا رہے ہیں لیکن کشمیری انتہائی صبر واستقامت کے ساتھ ان مصائب وآلام کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقوق اور آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انکے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اجاگر بھی کر رہا ہے۔گورنر بلوچستان نے ریلی کی قیادت کی۔ یکجہتی کشمیر ریلی میں اساتذہ سمیت مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی اس موقع پر شرکا نے بازوں پر کالی پٹی باندھ کر کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ رویے اور کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ا حتجاج کیا گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے ریلی کے اختتام پر آظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ 5فروری کو یومِ کشمیر منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے ضروری ہے کہ بین الاقومی برادری کی توجہ کشمیر کے سلسلے کی جانب مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے انکی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے ان پر ہر قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ انتہائی صبر واستقامت کے ساتھ ان مصائب وآلام کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقوق اور آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme