ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار دیں گے؛یوسف رضا گیلانی

Published on October 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

666
ملتان۔۔۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہیں دیں گے۔ 18 اکتوبر کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری بینظیر شہید کا نظریہ پیش کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ این اے 149 کے ضمنی انتخابات میں ہر پارٹی کو اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہئے تھا، پولنگ کے روز فوج بلانے پر کوئی اعتراض نہیں، مسلم لیگ ن سے ہمارا کوئی گٹھ جوڑ نہیں، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول نے اپنے ہمدردوں سے معافی مانگی پارٹی کارکنوں سے نہیں مانگی۔ ملالہ قوم کی ہیرو ہیں ملالہ کو شناخت میں نے دی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں تاہم پاکستانی فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog