عوام کے عملی تعاون سے ہی دہشت گردی سے بچا جاسکتا ہے ڈسٹرکٹ آفیسرمعمور علی قریشی

Published on October 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

sb2
میاں چنوں(رضا جعفری سے)صرف عوام کے عملی تعاون سے ہی دہشت گردی سے بچا جاسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسرمعمور علی قریشی۔اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں تاکہ ملک کوجانی و مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔ محرم الحرام سکیورٹی کے سلسلہ میں اسپیشل برانچ میاں چنوں میں سٹاف کے ریفریشر کورس اورو ولنٹیرز کی ایک روزہ ٹریننگ سے خطاب تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سکیورٹی کے سلسلہ میں اسپیشل برانچ میاں چنوں میں سٹاف کے ریفریشر کورس اور وولنٹیرز کی ایک روزہ ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ معمور علی قریشی نے کہا ہے کہ صرف عوام کے عملی تعاون سے ہی دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ،دہشت گردی سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں تاکہ ملک کوجانی و مالی نقصان سے بچایا جاسکے ۔اس موقعہ پر ٹیکنیکل آفیسر عبدالرزاق اور انچارج انسپکٹر عبدالخالق نے بتایا کہ دہشت گرد کو اس کی مشکوک حرکات کی وجہ سے پہنچانا جاسکتا ہے اور تلاشی کے عمل کو اتنا موثر ہونا چاہئے کہ دھشت گرد وہاں کارخ کرنے سے بھی گھبرائے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے اہلکاروں اور رضا کاروں کو ان کے محرم الحرام2014ء کے کارڈز سے پہنچانیں صرف وردی سے مرعوب نہ ہوں تاکہ کوئی اور پولیس یونیفارم کا غلط استعمال کرکے نقصان نہ پہنچا سکے ،خود کش مل جانے پر اسے بازووں سے اس طرح قابو کریں کہ وہ کوئی حرکت نہ کرسکے ،کسی بھی مشکوک چیز یا حرکت کو دیکھ کر فوری طور پر اسپیشل برانچ یا پولیس کو اطلاع کریں ۔مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی طرف پر سکیورٹی کو فول پروف بنائیں ۔موبائل سمیت الیکٹرونکس کی کوئی چیز ملے تو اسے اپنے قبضہ میں لینے کی کوشش نہ کریں ہوسکتا ہے کہ اس میں دھماکہ خیز مواد موجود ہو ۔تلاشی کے دوران پراڈر،ہینڈ سکینر ،میٹل ڈیٹکٹر اورواک تھرو گیٹ کا استعمال بھی دہشت گردی کو روکنے میں معاون ہوسکتا ہے اس موقعہ پر شرکا ء کو ان آلات کے استعمال کی باقاعدہ عملی تربیت بھی دی گئی اور مشق بھی کرائی گئی ۔ اس عملی ورکشاپ میں ملک محمدصادق محرر،مہر نذرحیات،شوکت علی،سید عباد حسین گیلانی، منظور حسین ،عبدالنصیب ،راؤ محمد یونس،شکیل احمد،مجالس و جلوسوں کے منتظمین ،لائسنسداران اور وولنٹیرز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题