عوام کی بہتری اور بھلائی کیلئے اپنا قلم اٹھائیں شیخ توصیف

Published on October 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

شیخ توصیف حسین
جھنگ (یواین پی ) جھنگ کے ضلعی صدر پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل آ باد شیخ توصیف حسین نے اجلاس کے دوران ضلع جھنگ کے تمام کے تمام اپنے سینئر صحافی بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انسانیت کی بہتری اور بھلائی کیلئے اپنی تمام تر ذاتی رنجشوں کو بھول کر یکجا ہو کر صرف اور صرف اپنے ضلع اوراس ضلع کی غریب اور بے بس عوام کی بہتری اور بھلائی کیلئے اپنا قلم اٹھائیں چونکہ ضلع جھنگ جس کا کبھی حدود اربعہ شیخو پورہ خانیوال میانوالی اور سمندری سے جا ملتا تھا جو آج صرف اور صرف یہاں کے مفاد پرست سیاست دانوں اور ان کے منظور نظر بیوروکریٹس کی لوٹ مار کے نتیجہ میں تحصیل شورکوٹ اور تحصیل جھنگ تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ یہاں کی غریب عوام بے روزگاری کا شکار ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئی ہے جو کہ ایک انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ آج کے اس جدید دور میں بھی یہاں کی غریب اور بے بس عوام کے معصوم بچے تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہونے کی بجائے اپنے غریب والدین کی معاونت کیلئے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں روزانہ اجرت پر محنت مزدوری کر رہے ہیں جو کہ ایک انتہائی افسوس ناک پہلو ہے مذید انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ کا ہر ادارہ خواہ وہ صوبائی ہے یا پھر وفاقی ظلم و ستم اور نا انصافیوں کی تاریخ راقم کرنے میں مصروف عمل ہو کر رہ گیا ہے جس کے نتیجہ میں لا تعداد غریب افراد عدل و انصاف سے محروم ہو کر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جن کو بر وقت عدل و انصاف دلوانا نہ صرف میرا بلکہ آپ سب سینئر صحافی بھائیوں کا فرض عین ہے چونکہ یہی ہماری عبادت اور یہی ہمارا فرض ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题