فرزندِ ابلیس ہیں کچھ اہلِ صحافت

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

Bibiصحافت کا لفظ صحیفہ سے نکلا ہے۔ یہ مقدس پیشہ ہے۔ مولانا ظفر علی خان جیسے تحریک پاکستان کے قابل فخر کردار اور صحافت کا مینارہ نور تھے۔ مگر آج کے عہد میں صحافت ایک مشن سے بڑھ کر کارپوریٹ صنعت کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ امریکہ کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کے وجود اور جواز نے جہاں کئی جنگوں اور تنازعات کو جنم لیا ہے وہاں میڈیا وار کی اصطلاح بھی استعمال کی گئی اور میڈیا وار بھرپور طریقے سے لڑی بھی جا رہی ہے۔ گریٹ گیم کے تناظر میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی مملکت ہونے کے ناطے گریٹ گیم کا میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ اس جنگ میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی ذمہ داریاں افواج پاکستان اور آئی ایس آئی قابل فخر انداز میں انجام دے رہی ہیں مگر ایک طے شدہ منصوبے کے تحت امریکی، یورپی، بھارتی، اسرائیلی اور اُن کے آلہ کار پاکستان میں آئی ایس آئی اور افواج پاکستان کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔سب سے زیادہ مکروہ کردار ایک مخصوص اخبار اور مخصوص نجی چینل آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف مسلسل اور منظم بدنام کرنے کی مہم کی صورت میں ادا کررہا ہے۔ اس نجی چینل اور اخبار کے مالکان اپنے اس عہد پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ وہ فوج اور آئی ایس آئی کو سبق سکھائیں گے۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان دشمنوں کے عزائم میں رکاوٹ اور آنکھوں میں کانٹا بنی ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں مخصوص ادارے کی پاک فوج اور آئی ایس آئی دشمن مہم آخر کس کے ایماء اور ایجنڈے کی تکمیل کے لئے جاری و ساری ہے۔ اپنی نوکریاں بچانے کے لئے اسی مخصوص ادارے سے وابسطہ چند صحافیوں نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف ایک گینگ بنا کر میڈیا مہم شروع کررکھی ہے۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان کی سلامتی کے عظیم ادارے ہیں جو صحافت کے روپ میں اپنے ہی ملک کے ان میر جعفر و میر صادق کا نشانہ بنے ہوئے ہیں لیکن یہ سب کچھ، کیوں اور آخر کب تک؟۔
کہا یہ جاتا ہے کہ یہ مخصوص نجی چینل اپنی غلطی پر معافی مانگ چکا ہے مگر سچ یہ ہے کہ ڈالر اِنک سے لکھنے اور ڈالر کی چمک سے متاثر ہو کر بولنے والوں نے پاکستان دشمن طاقتوں کی ایماء پر آئی ایس آئی اور پاک فوج کے خلاف مظلوم بن کر ان عظیم اداروں کو بدنام کرنے کی بالواسطہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا تجزیہ کاروں کو اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے کردار و کارکردگی کی سچے دل سے قدر کرنی چاہئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ حُب الوطنی کے تقاضے پورے کرتے ہوئے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف مخصوص ادارے کی مذموم مہم کا توڑ بھی کرنا چاہئے جو پاکستان دشمنوں سے بڑھ کر آئی ایس آئی اور پاک فوج پر الزام تراشی اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ اس مخصوص ادارے کی پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم پر میں یہ شعر نذر قارئین کرتی ہوں
تہمت لگا کر ماں پر دشمن سے داد لے
ایسے وطن فروش کو مر جانا چاہئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy