معین خان نے عبدالرزاق کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا عندیا دے دیا

Published on November 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

333
کولمبو (یو این پی)پاکستانی چیف سلیکٹر معین خان نے سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا عندیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ ان کیلئے کھلے رہیں گے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سٹار آل راؤنڈر کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اور مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ وہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے عبدالرزاق کو ہدایت کی ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کریں تاکہ انہیں قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کا موقع دیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog