قربانی سے پہلے قربانی کی باتیں غلط ثابت ہوئی ،پرویز رشید

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

2
اسلام آباد۔۔۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حجاج اکرام کی دعاؤں کی بدولت عید قربان سے پہلے حکومت کی قربانی کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی، وزیر مذہنی امور سردار یوسف نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کم اخراجات میں بہتر سہولتیں فراہم کیں گیءں،مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ رواں سال حج کے موقع پر حکومت کی جانب سے حجاج اکرام کو مفت کھانا فراہم کیا گیا جبکہ رہائش کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم کرایہ وصول کیا گیا۔ سرادر یوسف اور حج امور کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی نے تمام حج آپریشن کی نگرانی کی اور یہ تمام معاملہ احسن طریقے سے انجام پایا، حکومت کے ماضی کی نسبت رواں سال حاجیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی اور آئندہ سال عازمین حج کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر حج کے لئے زیادہ بہتر انتظامات کئے گئے۔ حجاج کو سفر رہائش ، ٹرانسپورٹ ، خوراک اور بہتر طبی سہولتیں فراہم کیں گئی جبکہ حجاج کی جانب سے صرف ایک فیصد شکایات موصول ہوئیں جن کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا،پرویزرشید نے کہا ہے کہ جو منظر ساری دنیا نے دیکھا عمران خان اس سے بھاگ نہیں سکتے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme