ملتان ضمنی الیکشن ،کاروباری سرگرمیاں ماند،ٹرانسپورٹ پرامیدواروں کاقبضہ ،شہریوں کومشکلات

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

111
ملتان(یو این پی )این اے 149میں ضمنی الیکشن کی وجہ سے ملتان میں جمعرات کے رو زکاروباری سرگرمیاں ماند رہیں،شہرمیں ٹرانسپورٹ کی شدیدکمی کے باعث لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا۔ضمنی الیکشن ملتان کے شہری علاقے میں منعقدہورہاہے اور اندرون شہرسمیت شہرکے مرکزی تجارتی حلقے بھی اسی حلقے میں شامل ہیں ۔صرافہ بازار،گڑمنڈی ،حسین آگاہی ،الیکٹرانک مارکیٹ حسین آگاہی ،چوک بازار،بوہڑگیٹ ،دولت گیٹ ،لوہارمارکیٹ اورشاہین مارکیٹ اسی حلقے میں موجودہیں اگرچہ ضمنی الیکشن کے موقع پرتاجروں نے بازاربند نہیں کئے اورکاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کااعلان کیالیکن اس کے باوجودبازاروں میں زیادہ چہل پہل دیکھنے میں نہیں آئی ۔تاجروں کے بہت سے عہدیداربھی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اورامیدواروں کے حق میں مہم چلارہے ہیں ۔دوسری جانب امیدواروں نے ایک رات قبل ووٹروں کوگھروں سے لانے کے لئے ٹرانسپورٹ حاصل کرلی ۔ویگنوں کی بڑی تعداد اوررکشے بدھ کی شام ہی امیدواروں کے ڈیروں اورانتخابی دفاترپرپہنچادیئے گئے ۔یہ ٹرانسپورٹ دن بھرلوگوں کو پولنگ اسٹیشنوں پرپہنچا رہی ہیں جس کے باعث انٹرسٹی روٹ پرویگنوں اوررکشوں کی کمی واقع ہوگئی ۔ملتان سے ڈیرہ غازیخان ،لیہ ،بہاولپور،مظفرگڑھ ،شجاعباد،جلالپوراوردیگرعلاقوں میں جانے والے شہریوں کو بھی شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题