بلاول بھٹو زرداری کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

Published on October 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

77جلسہ گاہ میں موجود پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنان اور دیگر بھی بلاول بھٹو زرداری کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتی رہے
  جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا،پارٹی چیئرمین کے لیاری ، سہون اور جلسہ گاہ کے دوروں کے بعد خطرات سے متعلق افواہیں دم توڑ گئی ،شرجیل مین
کراچی۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سخت سیکورٹی انتظامات میں کراچی میں 18 اکتوبر کوجلسے کے سلسلے میں باغ قائد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود جیالوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا۔ سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچے اور اچانک مزار قائد سے متصل باغ قائد میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔وہ اسٹیج پر گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا جہاں پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے انہیں جلسے کے انتظامات کے متعلق آگاہ کیا،جلسے کی تیاریوں میں مصروف پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کرخوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ کارکنوں کا جوش دیدنی تھا۔ جلسہ گاہ میں موجود پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنان بھی بلاول بھٹو زرداری کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتی رہیں جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کرجواب دیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا کو بتایا کہ 18 اکتوبر کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کے لیاری ، سہون اور جلسہ گاہ کے دوروں کے بعد خطرات سے متعلق افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ بعد میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کی جانب سے بنائے گئے موبائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جلسہ گاہ اور اطراف میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes