میاں چنوں،بدچلنی کے شبہ میں باپ نے بیٹی کو ذبح کردیا

Published on October 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

NewUNN
میاں چنوں(رضا جعفری سے)بدچلنی کے شبہ میں باپ نے -17سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔عاصمہ اپنے گھر میں اپنے آشنا وارث علی کے ساتھ موجود تھی کہ باپ نے دیکھ لیا۔ نواحی گاؤں-10ایٹ اے آر کے ایک گھر میں واردات نواحی گاؤں-10ایٹ اے آر تحصیل میاں چنوں کے رہائشی فلک شیر ولد اللہ یار آرائیں کے مطابق اس کی -17سالہ بیٹی عاصمہ کے اسی گاؤں کے -18سالہ وارث علی ولد غلام شریف کھوکھر سے ناجائز تعلقات تھے جوکہ گذشتہ شب اس کے گھر میں اس کی بیٹی عاصمہ کے ساتھ موجود تھا ۔جسے نماز فجر کے وقت اُٹھا تودیکھ لیا اور پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس پر غیرت کے مارے طیش میںآکر تیز دھار آلے سے اپنی بیٹی کو ذبح کردیا۔ملزم نے تھانہ تلمبہ پولیس کو خود آکر گرفتاری دے دی ہے جبکہ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر تلمبہ پہنچا دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes