سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 2-2 گول برابری پر ختم

Published on October 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 805)      No Comments

99
جوہر بارو۔۔۔ چوتھے سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں نے ایونٹ میں دو، دو میچ ڈرا کھیلے ہیں جبکہ تین میچوں میں دونوں ٹیموں کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو آیا، سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہیں اور میچ 2-2 گول برابری پر ختم ہوا، میچ کے 17 ویں منٹ میں گرین شرٹس کے علی مبشر نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، اس کے بعد ملائیشین ٹیم کو 20 سے 22 منٹ تک مسلسل چار پنالٹی کارنرز ملے تاہم وہ گول سکور نہ کر سکی، 31 ویں منٹ میں ملائیشیا کے شہریل نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 52 ویں منٹ میں ملائیشیا کے شہریل نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 2-1 گول کی برتری دلا دی لیکن چار منٹ بعد پاکستان کے محسن صابر نے گول کر کے ایک بار پھر مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی اور میچ 2-2 گول برابری پر ختم ہوا، ملائیشین ٹیم نے میچ میں 9 پنالٹی کارنرز ضائع کئے۔ دونوں ٹیمیں پانچویں پوزیشن کیلئے آج اتوار کو دوبارہ مدمقابل ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题