بالی وڈ کی ڈریم گرل، ہیمامالنی نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں

Published on October 16, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

\"7\"

ممبئی ۔۔۔ فن ایسا کہ جس نے فنکارہ کو بام عروج تک پہنچا دیا۔ ادا ،ایسی کہ دل موہ لے۔ شخصیت کہ دیکھنے والے مسحور ہو جائیں۔ جب بھی جلوہ گر ہوئیں، یاد گار پرفارمنس دی۔ بالی وڈ ڈریم گرل ہیما مالنی کی آج 64 ویں سالگرہ ہے۔ڈریم گرل کہلانے والی ہیمامالنی نے چونسٹھ بہاریں دیکھ لیں۔ انیس سو اڑسٹھ میں فلم \’\’ سپنوں کے سوداگر\’\’ میں راجیش کھنہ کے ساتھ پردہ اسکرین پہ نظر آئیں اور پھر فلم بینوں کے سپنوں کی رانی بن کے اپنے دور کی بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ چالیس سالہ فلمی کیریئر میں ایک سو پچاس فلمیں کیں۔ شاید ہی کوئی ایسا روپ ہو جسے شائقین نے داد نہ دی ہو۔ خوبصورتی کی پیکر اور دھیمے لب ولہجے کی مالک ہیما مالنی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے علاوہ ہندسرکار نے پدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا۔ اداکاری کے بعد سیاست میں آئیں تو وہاں بھی اپنے گہرے نقوش چھوڑے۔ کامیاب فلموں میں جونی میرا نام، انداز، لال پتھر، سیتا اور گیتا، سنیاسی، شعلے، تم حسین میں جواں، راجہ رانی، پتھر اور پائل، جگنو، خوشبو، ویر زارا اور باغبان شامل ہیں۔ ڈریم گرل کے پرستا ر جانتے ہیں کہ مدھر دھنوں پر ہیمامالنی جیسا رقص بھی کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy